Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا وائرس،دنیا بھر میں 9 لاکھ 50 ہزار متاثر، ہلاکتیں 50 ہزار ہوگئیں

شائع 02 اپريل 2020 05:19pm

کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ہلاکتیں پچاس ہزار سے زائد ہوگئیں جبکہ 9 لاکھ 50 ہزار افراد اس سے متاثر ہیں۔

یورپ کا برا حال، اٹلی میں آج سات سو ساٹھ افراد ہلاک ہوئے اس طرح اٹلی میں ہلاکتیں تیرہ ہزار نو سو پندرہ تک جاپہنی۔

اسپین میں بھی آج چھ سو سولہ لوگ ہلاک ہوگئے، مرنے والوں کی تعداد دس ہزار تین ہوگئی، برطانیہ میں آج پانچ سو انہتر افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکا میں آج دو سو تینتالیس افراد لقمہ اجل بنے۔ فرانس میں چار ہزار اور ایران میں تین ہزار سے زائد اموات، برطانیہ میں دوہزار تین سو باون ہلاکتیں،بیلجئم میں ایک ہزار گیارہ ، ہالینڈ میں تیرہ سو سے زائد،ترکی میں دو سو ستتر اموات۔ سعودی عرب میں بھی آج مزید پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔  اموات اکیس تک جا پہنچیں، انڈونیشیا میں بھی مزید تیرہ افراد جاں بحق، تعداد ایک سو ستر ہوگئی۔

دنیا بھر میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد نو لاکھ پچپن ہزار چار سے سے تجاوز کر چکی ہے۔ اب تک دولاکھ تین ہزار گیارہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔